9 ستمبر 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے امریکی پادری کی جانب سے قرآن کریم کے نسخے نذر آتش کئے جانے کے بارے خبردار کیا ہے۔

منوچہر متکی نے آج تہران میں دوسرے ممالک میں ایران کے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی پادری کی جانب سے قرآن کریم کے نسخے جلائے جانے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کے بارے ميں بعض افراد اور مبلغین کا یہ رویہ قابل مذمت اور مسلمانوں کے عقائدکی توہین ہے۔منوچہر متکی نے کہا کہ اگر مغرب میں مسلمانوں کے خلاف پہلے توہین آمیز بیان کوسختی سے روکا گیا ہوتا توآج یہ دن نہ دیکھنا نہ پڑتا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی حکومت کومسلمانوں کے ابتدائی حقوق کی ضمانت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہئے اور ناپسندیدہ اور توہین آمیز اقدامات کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110